پاکستان

تاریخ گواہ ہے کہ کبھی بھی عدالتی فیصلوں،آمرانہ ریوں،جیلوں،پھانسیوں اور کوڑوں سے قیادت اور پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں ،

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ان پر جتنا جبر اور ناانصافیاں کی جائیں وہ اتنا ہی ابھر کر سامنے آتی ہیں،ان لوگوں نے ایک شیر کو زخمی کیا ، لوگ جانتے ہیں جب شیر زخمی ہو تا ہے تو کیا حالات ہوتے ہیں،اسلام ہمیں عورت کی عزت اور اسکی حفاظت کا درس دیتا ہی لیکن جو لوگ عورت کی عزت نہیں کر سکتے ہو ملک کیا چلائیں گے وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی میڈیا سے گفتگو
وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ کبھی بھی عدالتی فیصلوں،آمرانہ ریوں،جیلوں،پھانسیوں اور کوڑوں سے قیادت اور پارٹیاں ختم نہیں ہوتیںبلکہ ان پر جتنا جبر اور ناانصافیاں کی جائیں وہ اتنا ہی ابھر کر سامنے آتی ہیںانہوں نے ایک شیر کو زخمی کیا ہے اور لوگ جانتے ہیں جب شیر زخمی ہو تا ہے تو کیا حالات ہوتے ہیں۔
اسلام ہمیں عورت کی عزت اور اسکی حفاظت کا درس دیتا ہی لیکن جو لوگ عورت کی عزت نہیں کر سکتے ہو ملک کیا چلائیں گے ۔وفاقی وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آبائی شہر حافظ آباد پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے عدالتی فیصلوں اور آمرانہ ریوں سے عوام کے ہر دلعزیزکو انکے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا،ماضٰ میں بھی کئی لیڈڑوں کو پھانسی پر چڑھایا گیا لیکن آج تک انکی قبر کو ووٹ پڑ رہے ہیں۔
میاں نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور انشاء اللہ وہ دوبارہ عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عدالت کے اس فیصلہ پر عملدرآمد تو کیا لیکن اسے تسلیم نہیں کیاہمارے لئے ملک کا استحکام سب سے آگے تھا انکا کہنا تھا کہ ہمیں حق پہنچتا ہے کہ ہمیں چوٹ لگے اور اور ہم آہ بھی نہ کریں اور سسکیاں بھی نہ لیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالت نے تو میاں نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا لیکن کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں سے نہیںنکال سکتے ۔انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے جس قد ر پاکستان کی خدمت اور ترقی کی ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی،آج دنیا کے نقشہ پر جتنی عزت پاکستان کی ہے وہ صرف اور صرف میاں نواز شریف کی وجہ سے ہی ہے۔
وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو موٹر وے سے حافظ آباد شہر ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں لایا گیا ۔وفاقی وزیر نے ماہی والا،بھون پٹرول پمپ،دوابہ اور ٹی ایم اے آفس میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب بھی کیا جبکہ سٹی چیئر مین حاجی جمشید عباس تھہیموائس چیئر مین خالد محمود بٹ،مسلم لیگی کونسلرز چودھری امجد پرویز چٹھہ،چاند بھون،محمد زمان بھون،یوسف سومی،حافظ شفیق الرحمن،رائے جاوید احمد کھر سمیت کارکنوں نے انکا جگہ جگہ بھر پور استقبال کیاجبکہ دھول کی تھاپ پر بھنگڑے،گھوڑا ڈانس بھی پیش کیا گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button