انٹرنیشنل

تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے:چین

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائی امن و استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی فضائیہ کے متعدد جنگی جہازوں نے جزیر ہ تائیوان کے اطراف میں کروز مشقوں میں حصہ لیا ۔ مشقوں کے بارے میں چینی فضائیہ کے ترجمان شن جن کھو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان مشقوں سے مادر وطن کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے چینی فضائیہ کا عزم اور صلاحیت ظاہر ہوئی ہے۔ دوسری طرف چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اگر ان کارروائیوں کو مزید فروغ دیا گیا تو ہم مزید اقدامات اختیار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button