بےنظیرانکم سپورٹ کی رقم غلط ہاتھوں میں جانے کا انکشاف

اسلام آباد 16 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم مستحقین کے بجائے غلط ہاتھوں میں جارہی ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کا بذریعہ اےٹی ایم مشین مستحقین تک پہنچانا بھی ایک کرپشن کا ذریعہ بن گیا ہے، ڈیلی میل کی رپورٹ کےمطابق جو مستحقین اےٹی ایم استعمال کرنا نہیں جانتے وہ اپنا کارڈ کسی اور کے سپرد کرتے ہیں جو رقم نکالنے کا بھتہ وصول کرتے ہیں اور کبھی کبھار تو یہ مافیہ پوری کی پوری رقم ہی ہڑپ کر جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی انشکاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ ہرسال انکم سپورٹ فنڈ کے لئے 42 کروڑ پاؤنڈ پاکستان کو فراہم کرتا ہے جو مستحقین تک نہیں پہنچ پاتے۔ دوسری جانب ترجمان بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ترجمان نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کو مستردکردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں، اس سے قبل رواں سال جنوری میں بھی اس طرح کی رپورٹ شائع ہو چکی ہے جن میں کوئی صداقت نہیں۔