انٹرنیشنل
بی جے پی نفرت انگیز بیانات دینے میں سب سے آگے
بھارتی حکمرا ن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نفرت انگیز بیانات دینے والی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے ۔
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز نامی تنظیم کی تحقیق کے مطابق نفرت انگیز بیانات دینے کے سب سے زیادہ کیسز بی جے پی کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔
تحقیق کے مطابق نفرت انگیز بیانات پر 58 ارکان پارلیمنٹ پر کیسز کئے گئے ، ان میں 27 کا تعلق بی جے پی سے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے نمائندوں کو ٹکٹ دیکرسیاسی جماعتیں مختلف برداریوں کے درمیان ہونے والے فسادات میں معاون ثابت ہورہی ہیں، تنظیم نے ان تمام سیاسی نمائندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔