بی جے پی اقتدار کی بھوکی ہے ، مایا وتی

لکھنؤ (نیوز وی او سی) بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار کی بھوکی ہے اور اختیارات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے رہنما اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منی پور، گوا، گجرات اور اتر پردیش کے حالیہ سیاسی واقعات سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں