Draft

بیوی نے شوہر کی ٹانگوں پر گولیاں مار دیں-

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا آن لائن ) 
 گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر تھپڑ مارنے پر بیوی نے شوہر کی ٹانگوں پر گولیاں مار دیں،ریسکیو اہلکاروں نے ، طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
 پپناکھہ کے رہائشی محمد سرور نے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا تو اسکی بیوی کلثوم نے مبینہ طور پرجوابا اسکی ٹانگوں پر گولیاں مار دیں، محمد سرور کے مطابق اسنے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا تو کلثوم نے طیش میں آ کر اسکی ٹانگ پر گولی ماردی ، بعد ازاں کلثوم نے تھپڑ مارنے کی وجہ پوچھی ، جس کے انکار پر اسنے دوسری ٹانگ پر بھی گولی مار دی ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر محمد سرور کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، دوسری طرف تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور کلثوم کو حراست میں لے لیا ہے ، پولیس کے مطابق محمد سرور نجی کمپنی میں ملازم ہے جبکہ اسکی بیوی کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا ، تاہم تحقیقات جاری ہیں 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button