Draft

بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی بشیر باجوہ کی ڈی ایس پی (سی آ ئی اے ) عمران عباس چدھڑسے منشیا ت کے خلاف کریک ڈاون پر خصوصی گفتگو

سی آئی اے پولیس اور حساس اداروں کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن . دو ملزم گرفتار ،57کلو گرام چرس اور 5کلو گرام افیون برآمد , بھاری معاوضہ کے عوض پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے ہیں۔ عرصہ دراز سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کا انکشاف

گوجرانوالہ 28فروری
(عاصم خان رپوٹر نیوز وی او سی )
سی آئی اے پولیس اور حساس اداروں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے دو ارکان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 57کلو گرام چرس اور 5کلو گرام افیون برآمد کی ہے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں عرفان ولد غلام الرسول قوم جٹ سکنہ پپناکھہ گوجرانوالہ اوررضوان ولد مشتاق قوم قریشی سکنہ گلہ ٹالی والا فرید ٹاؤن گوجرانوالہ شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پویس آفیسر محمد وقاص نذیر نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سی آئی عمران عباس چدھڑ کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔جنہوں نے سب انسپکٹر علی اکبر، اے ایس آئی اورنگزیب، خلیل اللہ، محسن علی، ولی داد اور غلام مصطفی پر ٹیم تشکیل دے کر انہیں مناسب ہدایات جاری کیں ۔ٹیم نے علاقے کے منشیات فروشوں اور نوشوں کے کوائف اکھٹے کئے اور ان سے منشیات فروشی کے ڈیلروں بارے اہم معلومات اکھٹی کیں۔

اسی دوران سی آ ئی اے پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان بھاری مقدار میں علاقہ غیر سے منشیات سمگل کر رہے ہیں۔اس مفید اطلاع پر سی آئی اے پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کی ۔ منی اسٹیڈیم شیخوپورہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران سب انسپکٹر علی اکبر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کھیالی بائی پاس کی طرف سے آتی ہوئی سوزوکی کار FV/719کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر چیک کیا ۔دوران تلاشی کار سے 57کلو گرام چرس اور 5کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔دوران کاروائی ملزمان کا ایک ساتھی ابو بکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیادیگر دو ملزمان کو حراست میں لیکرتفتیش عمل میں لائی گئی .ملزمان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو بتلایا کہ و ہ بھاری معاوضہ کے عوض عرصہ دراز سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرنے کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں۔اس گروہ کے ایجنٹ پنجاب بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر جا بجا ریڈ کی جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل ملزمان کے ایک ساتھی قیصرکے قبضے سے سینکڑوں کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی جو ان دنوں سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں بند ہے۔ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور ان سے بھاری مقداد میں منشیات کی برآمدگی پر شہر بھر کے سماجی حلقوں میں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button