ایڈیٹرکاانتخابکالم,انٹرویو

بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا بشیر باجوہ کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد مہران افضل سے ایک ملاقات

انٹرویو:- بشیر باجوہ
گوجرانوالہ (نیوز وائس آف کینیڈا)
بشیر باجوہ سے بات کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی” گوجرانوالہ کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد مہران افضل” نے بتایا کہ تقریباََ اڑھائی سال سے اس ادارے کے ساتھ منسلک ہوں اور اس دوران گوجرانوالہ کو صاف شہر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ،
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن ،مشن صاف اورصحت مند پنجاب کو عملی جامہ پہنانے میں چیئر مین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شیخ سروت اکرام ، بورڈ آف ڈائیریکٹر عمران خالد بٹ ، عثمان خالد بٹ ، اور ڈپٹی مئیر رانا مقصود و دیگر نے میرے ساتھ اس مشن کوآگے بڑہانے میں کافی مدد کی ۔
اور سب نے مل کرانٹرنیشنل آؤٹ سورسنگ کے متبادل منصوبہ تیارکر لیا ہے- معیارِ صفائی کی بہتری اور سو فیصد کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے جی ڈبلیو ایم سی ضروری آپریشنل مشینری خریدنے کے لیے حکومت پنجاب سے فنڈز مانگے ہیں ، صاف گوجرانوالہ مشن کو عملی جامہ پہنائیں گے ،ایم ڈی جی ڈبلیو ایم سی مہران افضل
سیکریٹری بلدیات پنجاب کو جاری کیے گئے مراسلہ میں منیجنگ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد مہران افضل نے حکومت پنجاب سے آپریشنل مشینری کی خریداری کے لیے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تا کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر اور بہتر بنایا جا سکے ۔مشینری کی فراہمی سے شہر کی تمام 73یونین کونسلز سے روزانہ کی بنیاد پرپیدا ہونے والا ایک ہزار ٹن کوڑا بروقت اٹھایا جا سکے –
جی ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ڈیمانڈ کی گئی مشینری میں چھوٹے اور بڑئے سائزکے ڈمپرز ،کنٹینرز ،آرم رولز، شویلز ، منی ٹیپرز ، چنگ چی رکشے، مکینیکل سویپرز/ٹریکٹرز ، کمپیکٹرز ، میٹل ہینڈ کارٹ ، چین ڈوزر اور بلڈوزر شامل ہیں ۔ نئی گاڑیوں کی شمولیت سے شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہو گا اور جی ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی ۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن ،مشن صاف اورصحت مند پنجاب کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔
شہرکی 73یونین کونسلز میں روزانہ 1ہزار ٹن کوڑا پیدا ہو تا ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی موجودہ دستیاب وسائل سے مجموعی کوڑے کا 60 فیصد اٹھانے ، ڈمپنگ سائٹ تک پہنچانے اوراسے ڈمپ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ روزانہ کے صفائی آپریشن کے بعد رہ جانے والا 4سو ٹن سے زائد ( 40فیصد)کوڑا ادارے کی کارکردگی اور شہر کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے ۔انہوں نے سیکریٹری بلدیات کو جاری کیے گئے مراسلہ میں موقف اختیار کیاکہ انٹرنیشنل آؤٹ سورسنگ کا تمام پراسس وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر منسوخ کر دیا گیا ہے،بین الاقوامی آؤٹ سور س پرگرام کے رکنے کے بعد اب وہ تمام خدمات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود فراہم کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی موجودہ مشینری جن میں 37ٹرالی ٹریکٹرز 25سے 30سال پرانے اور آرم رول ٹرک 10سے 15سال پرانے ہیں ،اسی مشینری کو خصوصی اور روزانہ کے آپریشنز میں استعمال کیا جا رہا ہے، بریک ڈاؤن کی صورت میں صفائی کی صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے ۔موجودہ صورت حال ،حقائق اور شہریوں کو درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارے کو فوری آپریشنل مشینری خریدنے کی اجازت دی جائے اور اس سلسلہ میں فوری درکار فنڈز جاری کیے جائیں تا کہ ادارہ شہر کے ہر حصے سے روزانہ اور بروقت کوڑااٹھاتے ہوئے عوام کو صاف وصحت مند ماحول فراہم کرنے کے قابل ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button