بیوروکریسی کے پرتگالی خواب: خواجہ آصف کا تہلکہ خیز انکشاف

نیشنل نیوز ڈسک
اسلام آباد، پاکستان

001 | بیوروکریسی کے پرتگالی خواب: خواجہ آصف کا تہلکہ خیز انکشاف

وطن عزیز کی بیوروکریسی نہ صرف اختیارات کے نشے میں چُور، بلکہ اب یورپ کی گود میں بسیرا ڈالنے کو تیار ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے، اور شہریت کی درخواستیں زیرِ غور ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کوئی معمولی افسران نہیں، بلکہ نامی گرامی مگر مچھ ہیں، جو اربوں روپے ہڑپ کر کے پرسکون ریٹائرمنٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بزدار دور کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے بیٹیوں کی شادی پر صرف “سلامی” میں چار ارب روپے بٹورے۔

سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف بولے: “یہ لوگ تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، کیونکہ ہمیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پلاٹ نہ شہریت، بس عوام کی عدالت۔”

اختتام پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاک سرزمین کو اگر کوئی ناپاک کر رہا ہے تو وہ بیوروکریسی ہے، جو ملک کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں