بین الاقوامی خبریں – روس نے سلامتی کونسل کی امریکی قرارداد ویٹو کردی
روس نے شام میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو کردی ،روسی مندوب کہتے ہیں امریکا کو ایک سال پہلے کی طرح حملے کا بہانا چاہیے۔
امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹو کردیا ۔
سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی 12 ممالک نے حمایت کرتے ہوئے امریکا کا ساتھ دیا ، بولیویا نے روس کا ساتھ دیتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ چین نے معاملے کو خود سے دور رکھتے ہوئے ووٹ دینے سے گریز کیا ۔
قرارداد کی منظوری کے بعد ہی شام میں کیمیائی حملے کی نئے سرے سے تحقیقات کا آغاز ہوتا ۔
ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی میں سعودی عرب بھی شامل ہوسکتا ہے ۔