انٹرنیشنلپاکستان

بیلا روس کے صدر کا عشائیہ: نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی تقریب

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
بیلا روس کے صدر کا عشائیہ: نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی تقریب

11 اپریل 2025 | بشیر باجوہ | بین الاقوامی خبریں | وی او سی اردو

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اپنے نجی فارم ہاؤس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔

عشائیے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔
صدر لوکاشینکو نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کے دو روزہ سرکاری دورہ بیلا روس کے دوران ہوئی، جس میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت ہمراہ تھی۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button