کراچی

بیس برس قید کاٹ کر بری ہونیوالی اسماء کی اپنے گھر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) والدین اور بھائی کے قتل کے الزام میں 20برس قید کاٹنے کے بعد بری ہونے والی اسماء نواب اپنے وکیل جاوید چھتاری کے ہمراہ ہفتے کو اپنے گھر سعودآباد گئیں، ان کے گھر کا تالہ توڑا گیا اور وہ گھر داخل ہوئیں، انہوں نے گھر کے کونے کونے کا جائزہ لیا اس موقع پر وہ آبدیدہ ہوگئیں، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسماء نواب نے کہا کہ بیس سال بعد میری رہائی حق اور سچ کی فتح ہے میں بے گناہ تھی تبھی سپریم کورٹ نے مجھے رہا کیا، میں اپنے ماں باپ اور بہن بھائی کے قاتلوں کو نہیں چھوڑوں گی، ان کا کہنا تھا کہ گھر میں سامان موجود نہیں ہے، میرے پیارے بھی نہیں ہیں اور ان کی یادیں بھی نہیں ہیں جن کے سہارے میں مزید زندہ رہتی، ان کے وکیل جاوید چھتاری نے کہاکہ گھر میں سامان تھا اور گھر پولیس کی تحویل میں تھا گھر کا سامان غائب ہے مزید چیک کریں گے اگر سامان نہ ملا تو چوری کی ایف آئی آر درج کرائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button