Draft

بہاولپور سے لاہور براستہ فیصل آباد آنے والی ٹرین کو آندھی طوفان کے باعث بیچ جنگل میں ہی روک لیا گیا

10 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکتان نیوز وائس آف کینیڈا ) بہاولپور سے لاہور براستہ فیصل آباد آنے والی ٹرین کو آندھی طوفان کے باعث بیچ جنگل میں ہی روک لیا گیا شالیمار ایکسپریس جو کہ بہاولپور سے لاہور آرہی تھی کو تیز آندھی و طوفان کے باعث بیچ جنگل میں روک لیا گیا ہے جبکہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر پریشان و بے چین ہیں ٹرین میں موجود روزنامہ یلغار لاہور کے کراچی سے آفس ایریا انچارج بابر سلیم جو کے مزکورہ ٹرین میں سفر کر رہے ہیں نے یلغار دفتر کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ٹرین گزشتہ ایک گھنٹے سے بیچ جنگل میں جہاں ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے کھڑی کر دی گئی تاہم انجن بند ہونے سے اور بجلی نہ ہونے سے چھوٹے بچے بھی بلک رہے ہیں اور ڈر رہے ہیں جبکہ مسافروں میں بھی بے چینی نظر آ رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button