بھٹو بننے کے لیے تختہ دار پر چڑھنا پڑتا ہے-خورشید شاہ
سکھر(نیوز وی او سی آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھٹو بننے کے لیے تختہ دار پر چڑھنا پڑتا ہے۔بھٹو نے اپنے لیے نہیں عوام کے لیے اقتدار مانگا تھا۔
جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءخورشید شاہ نے سکھر کے روپڑی سٹیڈیم میں کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ الیکشن بہت اہم ہیں ۔منزل پر پہنچنے کے لیے کانٹوں پر چلنا پڑتا ہے جب کانٹوں پر چل کر منزل پرپہنچو تو اس کی خوشی اور ہوتی ہے۔بھٹو نے اپنے لیے نہیں عوام کے لیے اقتدار مانگا تھا۔ بھٹو بننے کے لیے تختہ دار پر چڑھنا پڑتا ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کی تباہی ہے جب تک زندہ ہیں کوئی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ہم نے اپنی جانیں اقتدار کے لیےنہیں دیں۔وہ ڈیم کبھی نہیں بنے گا جو ملک کی معیشت تباہ کر دے۔مسائل بہت ہیں ،مسائل کو پارلیمنٹ حل کر سکتی ہے۔سند ھ میں سیاسی بلائیں گھوم رہی ہیں۔عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔آج پیپلزپارٹی کے خلاف سب اکٹھے ہو گئے ہیں۔مفادات کے لیے مخالفین مل گئے ہیں۔چارٹرجہاز میں عمرے پر جانے والے غریب کی بات کر تے ہیں۔