بھا رتی کی ہٹ دھرمی، پاکستانیوں کو اجمیر شریف جانے سے محروم کر دیا
اسلام آباد: خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس پر جانے کے خواہش مند بھارتی ویزے نہ ملنے پر شرکت سے محروم ہو گئے۔
گزشتہ روز دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیاکہ زائرین کایہ دورہ 1976 کے پاکستان اوربھارت کے مذہبی مقامات کی زیارت سے متعلق پروٹوکول کے تحت آتا ہے اورہرسال پاکستانی زائرین اس سلسلے میںاجمیرشریف جاتے ہیں لیکن پاکستانی زائرین کوعرس کی تقاریب میں شرکت کے موقع سے محروم کردیاگیاہے جوکہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔
قبل ازیں جنوری میں پاکستان کے زائرین حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس کی تقاریب میں بھی بھارت کی طرف سے ویزے کے عدم اجراء کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے 2017 میں پاکستان کی طرف سے خصوصی ٹرین بھجوانے کی پیشکش کے باوجودانڈیا نے تاخیری حربے اختیار کئے جس کی وجہ سے بھارت کے سکھ یاتری گروارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرسکے۔
بیان کے مطابق پاکستانی زائرین کوویزوں کاعدم اجرا 1973 کے دوطرفہ پروٹوکول اورمذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا عرس اجمیرشریف میں گزشتہ روز شروع ہو گیا ہے جو 29 مارچ تک جاری رہے گا۔
پاکستان نے بھارت کی طرف سے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کے 503 زائرین کوویزے کے عدم اجرا پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔