Draft

بھا رتی انتہاپسند تنظیم کی شاہ ر خ، کرن جوہر کو دھمکیاں

ممبئی (ویب ڈیسک) مہاراشٹر کی انتہاپرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے پاکستان کے نامور فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی کے بعد اب بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور کرن جوہر کو بھی پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق جماعت ایم این ایس چتراپٹ سنہا کی جنرل سیکرٹری شالینی ٹھاکرے کاکہنا تھا کہ یہ کوئی پوشیدہ دھمکی نہیں بلکہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر جیسے پروڈیوسروں کو سیدھی دھمکی ہے جو اپنی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو 125 کروڑ کی آبادی میں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کیلئے کوئی بھارتی اداکار نہیں مل رہا جس کی وجہ سے آپ کو پاکستان جیسے ملک سے اداکاروں کو یہاں لانا پڑے۔ ان کا شاہ رخ خان کی ماہرہ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ اور کرن جوہر کی فواد خان اور عمران عباسی کے کرداروں کے ساتھ فلم ”اے دل ہے مشکل“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان فلموں کے تمام پروڈیوسرز سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ تعاون کریں ورنہ وہ ہر اس جگہ کی شوٹنگ روک دیں گے جہاں پاکستانی اداکار موجود ہوں‎
واضح رہے پاکستان کے 7 نامور اداکاروں کو 48 گھنٹوں کے دوران بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی گئی تھی جن میں فواد خان‘ ماہرہ خان‘ علی ظفر‘ مروہ حسین اور راحت فتح علی خان شامل ہیں۔ دریں اثنا سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو اعظمی نے راج ٹھاکرے کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ بھیجناہے تو اپنے خودکش بمبار کراچی‘ لاہور بھیجو‘ ویزا لیکر بھارت آنے والے فنکاروں کے پیچھے کیوں پڑے ہو؟ لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کرو۔ پاکستان کو بھول جاﺅ۔ تم ایک چھوٹے لیڈر ہو‘ تمہاری پہنچ صرف مہاراشٹر تک ہے۔ اگر تم کراچی اور لاہور میں کچھ نہیں کر پا رہے تو اپنے کارکن سکیورٹی فورسز کی حفاظت کیلئے مہاراشٹر بھیجو۔بالی ووڈ کے نامور فلم ساز وکرم بھٹ اورہنسل مہتا نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دینے پر ہندو انتہا پسندوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button