Draft

بھارت کی معروف اداکارہ بجلی چور نکلی ،ممبئی پولیس نے اداکارہ اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ممبئی (نیوز وی او سی آن لائن )ممبئی پولیس نے بجلی چوری کے الزام میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رتی اگنی ہوتری اور ان کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے وورلی کی پولیس نے معروف اداکارہ رتی اگنی ہوتری اور ان کے شوہر کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اداکارہ اور ان کے شوہر پر 48 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کرنے کا الزام ہے۔
اطلاعات ہیں کہ بجلی کی ترسیل کے ادارے کے اہلکاروں نے رتی اگنی ہوتری کے گھر پر چھاپہ مارا تو انھیں انکشاف ہوا کہ میٹر کے ساتھ بجلی چوری کرنے کیلئے مسلسل چھیڑ خانی کی گئی ہے،اداکارہ کے گھر میں بجلی چوری کے انکشاف کے فوری بعد اہلکار پولیس سٹیشن پہنچے اور دفعہ 135 کے تحت بجلی چوری کے الزام میں اداکارہ اور ان کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ اور ان کے شوہر انیل وروانی گزشتہ 3 سال سے بجلی کی چوری میں ملوث ہیں جس کی مالیت تقریباً 48 لاکھ روپے بنتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button