انٹرنیشنل

بھارت کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کی حالت زار انتہائی باعث تشویش ہے: سیدعلی گیلانی

سرینگر(آن لائن)کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کی حالت زار انتہائی باعث تشویش ہے،
سرینگر میڈیا کے مطابق سینٹرل جیل سرینگر میں علیل قیدیوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکییورٹی کی عدم دستیابی کے نام پر بیمار قیدیوں کی قیمتی زندگیوں سے جان بوجھ کر کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور قیدیوں کو بیرون وادی جیلوں کو منتقل کرنے کی دھمکیوں کو بطور ہتھیار استعمال کر کے قیدیوں کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کیا گیا ہے جو کہ سراسر انسانی حقوق کے منافی ہے ۔ انہوں نے بیان میں ایک مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری عبدالاحد پرہ ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جسے ڈاکٹروں کے مطابق صرف آپریشن کے ذریعے ہی علاج کیاجا سکتا ہے لیکن مطلوبہ آپریشن کے لئے مقررہ 3 تاریخوں پر ٹال مٹول کر کے انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button