بھارت کی انتہاءپسندی کیخلاف دیا مرزا بھی میدان میں آگئیں ، بھارتیوں کوآگ لگ گئی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونیوالی انتہاءپسندی کی حالیہ کارروائیوں کے بعد دیا مرزا بھی میدان میں آگئیں اور کہاہے کہ ’نفرت حب الوطنی نہیں‘ جس پر انتہاءپسندوں کو آگ لگ گئی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانیوالی کشیدگی میں جہاں دیگر کئی افراد اپنے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں ، وہیں اداکارہ دیا مرزا نے بھی کہاہے کہ ’حب الوطنی کی اصل روح نفرت انگیز رویے کوپروان نہیں چڑھاتی ‘، وہ حب الوطنی جو نفرت کو پروان چڑھائے ، حب الوطنی نہیں‘متحدہوکر ہم اٹھتے ہیں اورتقسیم ہوکر گرتے ہیں، سیاستدان بھی معاشرے کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ حکمرانی کیلئے ایسے رویئے کو پروان چڑھاتے ہیں‘۔
دیا مرزا کے اس بیان کے بعد بھارت میں انتہاءپسندوں کو مزید مرچی لگ گئی اور سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دیا مرزا کی یہ ٹوئیٹر پوسٹ ایک ایسے وقت پرسامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری بھی متاثر ہوئی اور یہ بحث شروع ہوگئی کہ پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پابندی لگانی چاہیے جبکہ کچھ بھارتی اداروں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی بھی عائد کردی، اسی طرح کچھ پاکستانی تھیٹرز نے بھی بھارتی فلموں کی سکریننگ پر پابندی لگادی۔