بھارت: کیدار ناتھ میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
بھارت: کیدار ناتھ میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
17 مئی 2025
بین القوامی نیوز ڈیسک: وی او سی اردو
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے مقدس اور پہاڑی علاقے کیدار ناتھ میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر کر تباہ ہو گیا۔
تاحال حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، اور نہ ہی ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری کی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کیدار ناتھ ایک دشوار گزار علاقہ ہے اور اس سے قبل بھی یہاں ایسے کئی فضائی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت، کم ویژن اور طیاروں کی تکنیکی حالت ایسے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k






