Draft

بھارت ‘ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور حافظ محمد سعید ودیگر راہنماؤں کی نظر بندی سے توجہ ہٹانے کے لیے انڈیا ملک میں دہشتگردی کروا رہا ہے

گوجرانوالہ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) ضلعی مسؤل جماعۃ الدعوۃ ضلع گوجرانوالہ احسان اللہ نے وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے جرمنی کے شہر میونخ میں دئیے گئے بیان کہ حافظ محمد سعید معاشرے کے لیے خطرے کاباعث بن سکتے ہیں اس لیے انہیں نظر بند کیا گیا ہے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے لیے خطرہ حافظ محمد سعید نہیں بلکہ ن لیگی وزراء ہیں‘ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیردفاع کے بیان پر منعقدہ ایک بڑی احتجاجی ریلی سے دوران خطاب کیا‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ حکومت اور اسکے وزیر ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں‘وزیر موصوف کو حالیہ سیہون ولاہور سانحات میں جماعۃ الدعوۃ کی فلاحی تنظیم کی خدمات نظرنہیں آئیں کیا اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ‘حکومت کومنافقت کا لبادہ اتارنا ہوگا حکومت کو چاہیے کہ اپنی خارجہ پالیسی پر توجہ دیں ناکہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر پر امن شہریوں کو پریشان کریں‘آخر میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور حافظ محمد سعید ودیگر راہنماؤں کی نظر بندی سے توجہ ہٹانے کے لیے انڈیا ملک میں دہشتگردی کروا رہا ہے ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے میں حکومت کو کہتا ہے کہ یہ وقت سیاست اور اختلافات کا نہیں بلکہ ملکی دفاع کا ہے باہمی اتحاد ویکجہتی کیساتھ اس دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ریلی میں انجمن تاجران کے مختلف تنظیموں ‘این جی اوز اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button