انٹرنیشنل

بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے فوجی طاقت کا بھر پور استعمال کر رہا ہے : سید علی گیلانی

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی بدتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ فرقہ پرست اور متعصب حکومت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا بھر پور استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے سید علی گیلانی نے سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو ہمیشہ سامنے رکھنا ہو گا۔ ہمیں مبنی برحق جدوجہد میں ثابت قدم رہتے ہوئے آپسی انتشار سے بچنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نت نئے حربے استعمال اور اپنی فورسز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے، مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز سیاست دانوں نے بیگناہ شہریوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اگر یہ لوگ اپنی عوام سے مخلص ہوتے تو یہ نام نہاد اسمبلی اور بھارتی پارلیمنٹ سے مستعفی ہو کر حق خود ارادیت کی تحریک میں شامل ہو جاتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button