بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر — عالمی منڈی میں پاکستانی طیاروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر — عالمی منڈی میں پاکستانی طیاروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار*
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال حملے اور رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد عالمی سطح پر پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ دفاعی ماہرین اور سرمایہ کاروں نے پاکستان کے جنگی طیاروں JF-17 تھنڈر اور J-10C پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جدید فضائی جنگ کی شاندار مثال قرار دیا ہے۔
📍چینی کمپنی چنگدو ایوی ایشن، جو کہ جے ایف 17 تھنڈر کی تیاری میں پاکستان کی شراکت دار ہے، اس کے شیئرز میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو عالمی منڈی میں پاکستانی فضائی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
اس کے برعکس، بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈساوالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، کمپنی کے شیئرز 1.64 فیصد تک گر گئے ہیں۔
بین الاقوامی دفاعی تجزیہ:
📍🇵🇰 امریکی دفاعی تھنک ٹینک “رینڈ کارپوریشن” اور برطانوی جریدے “جینز ڈیفنس ویکلی” کے مطابق، پاکستان نے موجودہ صورتحال میں جس برق رفتاری سے فضائی دفاعی حکمت عملی اختیار کی، وہ جنوبی ایشیا میں طاقت کا نیا توازن قائم کر سکتی ہے۔
مغربی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا مہنگا مگر غیر موثر ہتھیاروں پر انحصار، خاص طور پر رافیل طیاروں کی کمزور کارکردگی، اس کی عسکری پالیسی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
اس کے برعکس، پاکستان کے JF-17 اور J-10C طیارے، جو نسبتاً کم لاگت میں اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، مستقبل کے جنگی معاہدوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
نیٹو سے منسلک دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ “پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ موثر حکمت عملی اور تکنیکی چابکدستی، مہنگے ہتھیاروں پر برتری رکھتی ہے۔”
دفاعی حلقوں میں یہ بھی قیاس آرائی جاری ہے کہ کئی افریقی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک اب پاکستان کے اشتراک سے تیار ہونے والے JF-17 بلاک III طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کریں گے۔
——————-
*وی او سی اردو*:
تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.