انٹرنیشنل
بھارت کا ایرانی بندرگاہ کے راستے افغانستان کو گندم کا تحفہ
نئی دہلی30 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارت نے ایران کی عسکری اہمیت کی حامل بندر گاہ چاہ بہار کے راستے افغانستان کو تحفے کے طور پر گندم کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔ اس طرح بھارت نے اپنے حریف ملک پاکستان کے بجائے ایک متبادل تجارتی روٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس گندم کو ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے زریعے افغانستان بھیجا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اتوار ایک بیان میں کہا کہ افغانستان، بھارت اور ایران کے ایک مشترک تجارتی راستہ قائم ہونے سے اب تمام خطے میں بغیر کسی رکاوٹ کے تجارت ممکن ہو سکے گی۔ کابل اور نئی دہلی نے گزشتہ برس جون میں ایک فضائی تجارتی راہداری کا افتتاح کیا تھا۔