انٹرنیشنل

بھارت پاکستان کے صبروتحمل کا ناجائز فائدہ مت اٹھائے۔۔صدر تحریک کشمیر یورپ

منور علی شاہد بیوروچیف جرمنی
بھارتی فوج ہر روز سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور آزاد کشمیر کے نہتے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، فوجی جوان بھی شہید ہورہے ہیں۔ بھارت پاکستان کے تحمل کا ناجائز فائدہ مت اٹھائے۔ یہ بات محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ نے ایک پریس ریلیز میں کہی ہے۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے بار بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بلاکر احتجاج کیا جاتا ہے لیکن بھارتی حکومت کا اس پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔ محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ نے حخومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نمائندہ کو بیرون ملک توانہ کرے اور بھارت کی اشتعال انگیزیاں دنیا کے سامنے مزید بہتر طور پر اجاگر کرے۔ انہوں نے پریس ریلیز میں مزید کہا کہ خطے میں مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل ہی امن کی ضمانت ہوسکتا ہے۔ عالمی برادی بھارت کو لگام دے اور اس کو مجبور کرے کہ وہ امن اور مزاکرات کا راستہ اختیار کرے۔محمد غالب نے کہا کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس موجودہ صورتحال کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا پر واضع کرے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button