بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال

8 جون 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ / VOC اردو

007 – بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال

پاکستان کے متروکہ وقف املاک بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یاتریوں کی آمد 9 جون کو متوقع تھی، مگر بھارتی حکام نے اجازت نہیں دی۔ اس پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کیا جائے گا، جہاں ایک استقبالیہ اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام نے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مذہبی آزادی کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈس کلیمر:
یہ خبریں ابتدائی رپورٹس اور دستیاب ذرائع کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں، جن کا مقصد عوامی معلومات فراہم کرنا ہے۔ وی او سی اردو کسی بھی قانونی دعویٰ یا تردید کی ذمہ داری نہیں لیتا۔
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں