کھیل

بھارت نے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کو ویزہ جاری کر دیا گیا

نئی دہلی (نیوز وی او سی آن لائن)کرکٹ کی عالمی تنظیم اور بھارتی حکومت کے درمیاں خاموش رابطوں کے نتیجے میں بھارتی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو بھارت کے ویزے جاری کردیے۔
نجی چینل جیو کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے تعلقات کشیدہ ہیں اور بھارتی میڈیا خدشہ ظاہر کررہا تھا کہ رواں ماہ اپر یل میں کولکتہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو بھارتی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور روانگی سے قبل جیو کو بتایا کہ انہیں اور سبحان احمد کو بھارت کے ویزے مل گئے ہیں اور وہ 22 اپریل کو کولکتہ میں ہونے والے ا?ئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
نجم سیٹھی آئی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کہانیوں پر بات نہیں کروں گا میں آئی سی سی کا ڈائریکٹر ہوں اور مجھے ویزے کا اجرا ءآ ئی سی سی کی ذمے داری تھی اور یہ مسلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button