انٹرنیشنل

بھارت میں 24گھنٹے کے دوران 2صحافیوں کو کچل کر قتل کردیا گیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں دو صحافیوں کو گاڑی اور ٹرک کے ذریعے کچل کر قتل کردیا گیا جس کے بعد بھارت میں صحافیوں کو درپیش خطرناک صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ریاست بہار سے گاؤں کے سابق سربراہ کو حراست میں لیا ہے جن پر مقامی اخبار کے رپورٹر نوین نیسچل کو قتل کرنے کا شبہہ ہے۔دوسرا واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں ٹی وی سے منسلک صحافی سندیپ شرما کو ٹرک چڑھا کر کچل دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اخبار کے رپورٹر نوین نیسچل اپنے ساتھی صحافی وجے سنگھ کے ہمرا موٹرسائیکل میں بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے 50 میل کے فاصلے پر بھوجپور میں محو سفرتھے کہ نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول صحافی کے بھائی کی جانب سے شکایت پر گاؤں کے سابق سربراہ محمد ہارسو کو گرفتار کیا گیا ۔مدھیا پردیش میں قتل ہونے والے شرما ریت بجری کی غیرقانونی تجارت کے حوالے سے اپنے ٹی وی کے لیے تفتیشی رپورٹ بنا رہے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button