کھیل

بھارت میں میچ فکسرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

بھارتی بورڈ کے سابق صدر اور حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھا کر نے ایک پرائیویٹ ممبر بل پارلیمنٹ میں جمع کرایا ہے جس میں انھوں نے میچ فکسنگ میں ملوث شخص کو 10 برس کے لیے جیل میں ڈالنے کی تجویز دی ہے، ساتھ میں فکسنگ کے لیے دی جانے والی رقم کا پانچ گنا جرمانہ لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے، یہ بل موسم سرما کے پارلیمنٹ سیشن کے دوران پیش کیا جائے گا۔
انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تمام اسپورٹس فیڈریشن کے لیے ایک مرکزی ایتھک کمیٹی بنائی جائے جہاں پر ڈوپنگ، میچ فکسنگ، عمر کے حوالے سے فراڈ اور خواتین کو حراساں کرنے سمیت تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button