بھارت میں لاکھوں افراد مودی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
پٹنہ 27 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بہار میں لالو پرساد یادو کی ملک بچائو ،بی جے پی بھگائوو ریلی میں 21 اپوزیشن جماعتوں کی شرکت مودی نے بھارت کو تباہ و برباد کر دیا ،ملک اس وقت ملک ٹوٹنے کے دہانے پر ہے،کسان خود کشیاں کر رہے ہیں ،نوجوان بے روزگاری کے ہاتھوں مر رہے ہیں ،بی جے پی کی سرکار کو تین برس ہو چکے ہمیں بتایا جائے کسانوں اور ملک کے نوجوانوں کی زندگیوں میں ان تین سالوں میں کیا تبدیلی آئی ، سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا خطاب
بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں لاکھوں افراد مودی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،لالو پرساد یادو کی ملک بچائو ،بی جے پی بھگائوو ریلی میں 21 اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنہ میںلاکھوں افراد کا سمندر وزیر اعظم نریندرا مودی کے خلاف سڑکوں پر امنڈ آیا ،لالو پرسدا یادیو کی ملک بچاو ،بی جے پی بھگائو ریلی میں انڈیا کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کی بھی بھر پور شرکت ،لالو پرساد کا گاندھی سٹیڈیم میں اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ،کانگریس کے مرکزی رہنما غلام نبی آزاد ، اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو ، مایا وتی سمیت دیگر بھی شریک ،بی جے پی ایک ڈیجیٹل پارٹی بن چکی ،مودی سرکار کہیں بند کمروں میں بیٹھ کر ان لاکھوں انسانوں کو دیکھ کر خوف سے تھر تھر کانپ رہی ہو گی ،بی جے پی نے ہندوستان میں کسانوں کی زندگیاں تباہ کردیں ،نوجوان بے روزگاری کے عالم میں بھٹک رہے ہیں جبکہ اچھے دنوں کا سہانا خواب دیکھانے والے اب نیو انڈیا کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔
اکھلیش یادو کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارت کو تباہ و برباد کر دیا ہے ،کسان خود کشیاں کر رہے ہیں ،نوجواب بے روزگاری کے ہاتھوں مر رہے ہیں ،بی جے پی کی سرکار کو تین برس ہو چکے ہمیں بتایا جائے کسانوں اور ملک کے نوجوانوں کی زندگیوں میں ان تین سالوں میں کیا تبدیلی آئی انہوں نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا بھی متحد نہیں ہے ،میں میڈیا سے کہتا ہوں کہ آج ساری اپوزیشن متحد ہو چکی آپ بھی متحد ہو جاو ،ہندوستان کو اس وقت انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ مودی نے دعوی کیا تھا کہ نوٹ بندی سے بدعنوانی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا مگر مودی سرکار کا یہ دعوی بھی غلط ثابت ہوا ہے ،ملک میں بدعنوانی بھی بڑھی ہے ا جبکہ دہشت گردی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ لالو پرساد یادو کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک ٹوٹنے کے دہانے پر ہے ۔