انٹرنیشنل

بھارت میں رشتے میں دراڑ آنے کے باعث جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زندہ جلانے پر باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی 26 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارت میں رشتے میں دراڑ آنے کے باعث جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زندہ جلانے پر باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ مغربی ریاست راجستھان کے ایک ضلع میں 18 سالہ لڑکی پر پہلے اس کے پرانے آشنا اور اس کے باپ نے تشدد کیا اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی۔
مقامی پولیس افسر منیش چًرن نے بتایا کہ لڑکی پر پہلے باپ اور بیٹے دونوں نے تشدد کیا اور پھر اسے زندہ جلا دیا۔انہوں نے کہا کہ لڑکی اس وقت گھر واپس لوٹ رہی تھی جب مقامی مارکیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔انہوںنے کہاکہ لڑکی نے موت سے قبل اپنے آخری بیان میں بتایا کہ اس پر اس کے سابق عاشق نے مٹی کا تیل ڈالا، تاہم اس نے یہ بات یقین سے نہیں بتائی کہ اسے آگ کس نے لگائی۔بعد ازاں لڑکی ہسپتال میں جلنے کے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہونے کے باوجود لڑکا، لڑکی کا پیچھا کیا کرتا تھا۔واضح رہے کہ حالیہ چند سالوں کے دوران بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button