پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل نہتے اوربے گناہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑتوڑرہاہے : رانا محمداقبال

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمداقبال نے کہاہے کہ بھارت کو ہرمحازپر عبرت ناک شکست دیں گے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل نہتے اوربے گناہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑتوڑرہاہے ،سرحدوں پراسلحہ اورفوج جمع کرکے جنگ کاپیغام دے رہاہے پوری قوم کوسیسہ پلائی دیوارکی طرح متحدہوکربھارت کے سامنے ڈھٹ کرکھڑاہوناوقت کی اہم ضرورت ہے ،تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی بقاء سلامتی اوراستحکام کیلئے یکجاہوجاناچاہیے ۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے قلعہ کالروالاکی یونین کونسل ڈھوڈا کے چیئرمین رانامحمدفیاض خاں کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین جارحیت کامظاہرہ کررہاہے معصوم اوربے گناہ بچوں کوبھی بلاوجہ شہیدکیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش ہیں کشمیرمیں خون بہہ رہاہے‎
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج ملکی سرحدوں کادفاع کرناخوف جانتی ہے انڈیانے حملہ کی جسارت کی توپاکستان کابچہ بچہ فو ج کے شانہ بشانہ کھڑاہوگا پوری قوم ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکر دشمن کامقابلہ کرے گی ۔انشاء اللہ بھارت کوہرمحازپرشکست ہوگی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button