بھارت: بی جے پی کے رہنماوینکائیہ نائیڈو نائب صدر منتخب
نئی دہلی (نیوز وی او سی)بھارت میں بی جے پی کے رہنماوینکائیہ نائیڈو نائب کو صدر منتخب کرلیاگیاہے ،نو منتخب نائب صدر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا انتہائی قریبی ساتھی قرار دیا جاتا ہے ،جبکہ نریندرمودی کا کہنا ہے کہ نائیڈو اپنی کمٹمنٹ سے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اراکینِ پارلیمان نے حکمران قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما وینکائیہ نائیڈو کو ملکی نائب صدر منتخب کر لیا ہے ۔ انہوں نے اس انتخابی عمل میں مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشن گاندھی کو شکست دی۔ نائیڈو کو کُل 244 ووٹ ملے ۔ نو منتخب نائب صدر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا انتہائی قریبی ساتھی قرار دیا جاتا ہے ۔ بھارت کا نائب صدر پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کا سربراہ بھی ہوتا ہے ۔ نریندر مودی نے نائیڈو کو اُن کی کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کمٹمنٹ سے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ بھارت میں حال ہی میں صدر کے الیکشن میں رام ناتھ کووند کو نیا صدر چنا گیا تھا۔