بھارت: اعلیٰ حکام بھی فوج کی نااہلی پر برس پڑے
بھارت میں اعلیٰ حکام بھی فوج کی نااہلی پر برس پڑے،بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دفاعی سازو سامان کی اوور ہالنگ میں مہینوں کے بجائے برسوں لگ جاتے ہیں ، ٹی۔72 ٹینکس کا کام 5ماہ میں ہونا تھا ، ڈھائی سال لگادیے
ناقص کھانا ہویا ناقص اسلحہ ،بھارتی فوج نااہلی کےمعاملے میں اپنی مثال آپ ہے ،بھارتی فوجی حکام نے بھی دفاعی سازوسامان کی بد حالی پر مہرتصدیق ثبت کردی ۔
بھارتی فوج ہے یا مسائلستان،سپاہیوں کے لیے ناقص کھانا ہو یا افسران کے کتے نہلانا،انڈین آرمی پر ایک سے بڑھ کرایک الزامات نے خطے میں بھارتی برتری کا خواب چکنا چور کررکھا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اسلحے کی رسد گاہوں کی دیکھ بھال کے کام میں طے شدہ 4ماہ کے بجائے 4سال لگ رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ٹینک ٹی -72 کی مرمت کے کام میں طے شدہ 4ماہ کے بجائے2سال سے زائد عرصہ درکار ہوتا ہےجبکہ دفاعی راڈار نظام کی مرمت بھی 2سال سے زائد تاخیر کا شکار ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آڈیٹر کی رپورٹ میںکسی بھی جنگی صورتحال میں بھارتی سامان حرب کے معیار پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیا ہے ۔