بھارتی پولیس افسر کی حریت قیادت کو قتل کی دھمکیاں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس افسر نے حریت رہنمائوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میںقابض بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرکے کوٹھی باغ جیل منتقل کردیا ہے ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک دیگر رہنمائوں کے ساتھ جامع مسجد سرینگر پر بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف ہونے والے پرامن احتجاج میں شرکت کرنے جارہے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کی گاڑی کو راستے میں بھارتی پولیس نے روکا ،انہیں گالیاں دیں اور تشدد بھی کیا ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس افسر نے اس موقع پر حریت قیادت کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے یاسین ملک پر تشدد اور گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حریت رہنما پر تشدد اور غنڈہ گردی کشمیر کے عملاً پولیس اسٹیٹ ہونے کا ثبوت ہے ۔