انٹرنیشنل

بھارتی وزیر اعظم کشمیریوں کے من کی بات سنیں ،عارضی اقدامات سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا جا سکتا : میرواعظ

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیریوں کے من کی بات سنیں ،عارضی اقدامات سے مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔
سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں میر واعظ کا کہناتھا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ ہر ماہ ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے بھارت کے عوام سے ’’ من کی بات ‘‘ پروگرام میں مخاطب ہوتے ہیں آپ کشمیری عوام کے من کی بات سنیں اور کشمیری عوام چاہے وہ جموں ، لداخ، کرگل یا ریاست کے کسی خطے میں رہتے ہوں ان سب کے من کی بات ایک ہی ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور ان وعدوں کی وفا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رمضان المبارک کے مہینے میں کشمیریوں کے خلاف گولی نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے،کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ رمضان کے بعد پھر کشمیریوں کے قتل و غارت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا؟ یہ کونسا سی بی ایم ہے اگر آپ واقعی اعتماد سازی کے اقدامات کے حوالے سے سنجیدگی ہیں تو پہلے جموں و کشمیر سے فوجی انخلاء کے ساتھ ساتھ تمام کالے قوانین پی ایس اے ، افسپا وغیرہ کے خاتمے کا عمل شروع کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے حالات پیدا کئے جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button