انٹرنیشنل

بھارتی وزیر اعظم پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات کے اعادہ سے گریز کریں ،ْچین کا مشورہ

بیجنگ 2 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارتی وزیراعظم کی طرف سے گذشتہ سال کے طرزعمل کے اعادے کی صورت میں چین اپنی قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کریگا ،ْترجمان وزارت خارجہ برازیل، روس، چین ، بھارت اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ کے سربراہان کا اجلاس3 تا 5 ستمبر چین کے شہر شیامن میں ہوگا
چین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات کے اعادہ سے گریز کریں۔ برازیل، روس، چین ، بھارت اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ کے سربراہان کا اجلاس3 تا 5 ستمبر چین کے شہر شیامن میں ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال بھارتی شہر گوا میں ہونے والے آٹھویں برکس سربراہ اجلاس میں بھی اس موضوع کو زیر بحث لانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات عائد کئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی 9 ویں اجلاس کے موقع پر اس طرزعمل کے اعادے سے گریز کریں کیونکہ ایسی صورت میں کانفرنس کی ناکامی کا اندیشہ ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے گذشتہ سال کے طرزعمل کے اعادے کی صورت میں چین اپنی قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کریگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس سال منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔
اجلاس میں یہ موضوع غیرمتعلقہ ہوگااور تمام متعلقہ فریقوں کو اس اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے چین سے قریبی تعاون کرنا چاہئے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے۔ اس نے اس مقصد کیلئے قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری کو پاکستان کی ان قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا کیونکہ یہ تمام فریقوں کے مفاد میں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button