بھارتی وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات ،نریندر مودی پاک روس جنگی مشقوں کا معاملہ اٹھائیں گے ،دفاعی معاہدے بھی متوقع

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان آج ملاقات ہو گی جس میں دفاعی معاہدے پر دستخط کے امکان ہیں جبکہ ملاقات میں نریندر مودی پاک روس فوجی مشقوں کا بھی معاملہ اٹھائیں گے ۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نو گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھارت روس سمٹ میں شرکت کے لیے گوواپہنچ گئے ہیں ۔دونوں ملکوںکے سربراہان کی ملاقات میں نریندر مودی پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہان میں انسداد دہشت گردی اور دفاعی معاملات سمیت کئی اہم موضوع زیر بحث آئیں گے ۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی دفاعی معاہدوں پر بھی دستخط کے امکانات ہیں جس کے تحت روس بھارت کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم S-400ٹریمف دے گا ۔S-400میزائل ڈیفنس سسٹم ایک ہی وقت میں 36ٹارگٹ پر حملہ کر سکتا ہے۔روس اپنا سب سے جدید اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم شام میں استعمال کر رہا ہے ۔دونوں ممالک کی جانب سے ”ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ“اور Ka-226Tہیلی کاپٹرمشترکہ طور پر بنانے کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں