انٹرنیشنل

بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنے پر سزا کا مطالبہ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے بھارتی مسلمانوں کو ’پاکستانی‘ کہنے والے کو سزا دینے کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں تقریرکرتے ہوئے اگر کوئی قصور وار پایا جائے تو اُسے تین سال قید کی سزا دی جائے۔
اسداللہ اویسی کا یہ بیان بریلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ریمارکس کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ یہ رجحان بن گیا ہے کہ بزور طاقت مسلمانوں کی آبادی میں داخل ہوکر پاکستان مخالف نعرے لگاؤ اور حالات خراب کرو۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رگھویندر وکرم سنگھ نے اترپردیش کے علاقے کاس گنج میں بھارتی یوم جمہوریہ پر فسادات کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد فیس بک پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’عجیب رواج بن گیا ہے کہ مسلمانوں کے محلوں میں زبردستی جلوس لے کر جاؤاور پاکستان کے خلاف نعرے لگاؤ، کیا وہ پاکستانی ہیں؟، یہی یہاں بریلی میں ہوا، پھر پتھراؤ ہوا اور مقدمے لکھے گئے‘‘
سخت ردعمل کےبعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ریمارکس پر قائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button