انٹرنیشنل

بھارتی فورسز کی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی: (نیوز وی او سی آن لائن) طاقت کے نشے میں بد مست بھارت پاگل ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔ تاحال کسی جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں متعدد بار بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button