بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، 2 شہری شہید، 5 زخمی
راولپنڈی 25اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج نے وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کے حملے کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی توپیں خاموش کروا دیں۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 4 بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔