بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرایک بارپھربلااشتعال فائرنگ

بھمبر(مانیٹرنگ ڈیسک) سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈھونگ کے باعث دنیا بھر میں خفت کا سامنا کرنے والا بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، کنٹرول لائن پر پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنز خاموش کرادیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے آج صبح ساڑھے چار بجے سے سات بجے تک کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فورسز نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنز کو خاموش کرادیا گیا۔ اُڑی ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اس سے پہلے بھی کنٹرول لائن پر متعدد بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔ بھارتی جارحیت کے باعث سرحدی دیہات کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں میں شدید خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے
Load/Hide Comments