بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیری میڈیا سیل کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی، شہید نوجوانوں کی شناخت عرفان شیخ اور عابد ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، نوجوانوں کی شہادت کی خبر کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہوگیا جب کہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل بھی استعمال کیے۔
Load/Hide Comments