بھارتی فوجی و سول تنصیبات پر بھرپور جوابی کارروائی، راجوری میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا ہلاک

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ

بھارتی فوجی و سول تنصیبات پر بھرپور جوابی کارروائی، راجوری میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا ہلاک

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے راجوری سیکٹر میں کی گئی کارروائی میں بھارتی افسران کے اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری، راج کمار تھاپا مارے گئے۔

واقعے کی تصدیق بھارتی سیاسی رہنما عمر عبداللہ نے بھی اپنی آفیشل ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کی، جس میں انہوں نے لکھا:

> “Devastating news from Rajouri. We have lost a dedicated officer of the J&K Administration Services… Today the residence of the officer was hit by Pak shelling… killing our Additional District Development Commissioner Sh Raj Kumar Thappa…”
(@OmarAbdullah | 10 May 2025)

اس واقعے کے بعد بھارتی میڈیا اور عسکری ذرائع میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے جبکہ انڈین حکومت کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: Join VOC WhatsApp Channel

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں