بھارتی فوجی نےبھاگ نکلنے میں عافیت سمجھی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اڑی حملے کے بعد بھارت پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے لیکن اس کے اپنے فوجی ممکنہ لڑائی سے بچنے کیلئے میدان سے ہی بھاگنے لگے ہیں۔جنگ کا ماحول بنتے ہی سرحدوں سے گھر واپس جانے کے لئے پر تولنے لگے ہیں،فوجیوں کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں چھٹیوں کی درخواستوں کے بعد بھارتی عسکری حکام نے بھی سر پکڑ لئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی کشیدگی اور جنگ کے ماحول نے بھارتی فوجیوں پر لرزہ طاری کردیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب مودی سرکار اور بھارتی فوج پاکستان کو آنکھیں دکھا رہی ہیں،چالیس ہزار سے زائد فوجیوں کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستوں نے ان کی نیندیں اڑادی ہیں۔سرحد سے گھر جانے کے لئے کوئی بیماری کا بہانہ بنا رہا ہے کوئی نئی نئی کہانیاں سنارہا۔بھارتی فوجیوں کی طرف سے اتنی زیادہ تعداد میں درخواستوں کے بعد فوج کی جانب وزارت دفاع کو معاملہ حل کرنے کے لئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں