بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سکھوئی 30چینی سرحد کے قریب لاپتہ
نئی دہلی 23 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سکھوئی 30چینی سرحد کے قریب لاپتہ ،2پائلٹ سوارتھے
طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ تیز پور کے شمال میں 60 کلومیٹر دوری پر منقطع ہوا،بھارتی فضائیہ کی جانب سے طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ،بھارتی میڈیا
بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ سکھوئی 30چینی سرحد کے قریب لاپتہ ہوگیا ،طیارے میں 2پائلٹ سوار تھے ۔منگل کو بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق انڈین ایئرفورس کا طیارہ سکھوئی۔30 ایم کے آئی آسام ارونا چل پردیش بارڈر کے قریب لاپتہ ہوگیا جبکہ طیارے میں دو پائلٹ بھی سوار تھے۔ طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ تیز پور کے شمال میں 60 کلومیٹر دوری پر منقطع ہوا۔
طیارہ اس وقت لاپتہ ہوا جب پائلٹ ٹریننگ کیلئے اس کو اڑا رہے تھے جبکہ طیارے کا آخری بار رابطہ 11 بجکر 30 منٹ پر لکھیمپور کے مقام پر ہوا۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 15مارچ کو راجستھان کے ضلع باڑمیر میں سکھوئی۔30 ایم کے آئی گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میںتین دیہاتی بھی زخمی ہوئے تھے ۔انڈین ایئرفورس میں شامل ہونے کے بعد سے ابتک 7سکھوئی 30ایم کے آئی گر کر تباہ ہوچکے ہیں اور اگر اس طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ تباہ ہونے والا آٹھواں طیارہ ہوگا۔