انٹرنیشنل
بھارتی شہر بنگلور میں اوباش ملزمان کی مسلم لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی ،مزاحمت پر زبان کاٹ کر فرار
بنگلور(نیوز وی او سی آن لائن ) بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں اوباش نوجوانوں نے مسلمان لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے بعد زبان کاٹ دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں اوباش بھارتی نوجوانوں نے برقعہ پوش مسلمان لڑکی کو روکا اور جنسی ہراساں کیا تاہم مزاحمت اور شور مچانے پر ظالموں نے لڑکی کی زبان تک کاٹ دی اور فرار ہو گئے ۔
متاثرہ لڑکی بس سٹاپ کی جانب جا رہی تھی کہ نوجوانوں کے ایک گروہ نے اسے روکا اور جنسی تشدد کرنے کے بعد سڑک پر پھینک کر فرارہو گئے ۔ اس دوران لڑکی کے شور مچانے پر انہوں نے زبان بھی کاٹ دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے مگر ابھی تک کسی نوجوان کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا تاہم لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔