انٹرنیشنل

بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست تمل ناڈو کی نامزد وزیر اعلیۃ ششی کلا کو آمدن سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے میں مجرم قرار دئے کر چار سال کی سزا سنا دئ

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کی نامزد وزیر اعلیٰ ششی کلا کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 4 سال کی سزا سنادی ہے اور جلد سے جلد سرینڈر کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ آمدنی کے ذرائع سے زیادہ اثاثے رکھنے کے معاملے میں سنایا ہے۔ جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس امیتابھ رائے پر مشتعمل بنچ نے کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ششی کلا اور دیگر کو مجرم قرار دیا۔
ذیلی عدالت نے جے للتا، ششی کلا اور دو دیگر شخصیات کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے کرناٹک ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ اس فیصلے کیخلاف کرناٹک حکومت اور دیگر درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ کا دروازہ كھٹكھٹايا تھا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہی ششی کلا کا سیاسی کریئر تقریباً ختم ہو گیا ہے کیونکہ سزا پوری کرنے کے 10 سال بعد تک وہ الیکشن نہیں لڑ پائیں گی۔ سپریم کورٹ نے جے للتا کو انتقال کے بعد کیس سے بری قرار دیا ہے لیکن باقی تینوں ملزمان کو تین ہفتے کے اندر کرناٹک ہائیکورٹ میں خود سپردگی کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button