بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے: ترجمان پاک فوج
: دفاعی و سفارتی ڈیسک
: راولپنڈی، پاکستان
بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے: ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کی قیادت اجیت دوول کر رہا ہے، جو بھارتی ریاستی پالیسی کے تحت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان، خصوصاً بلوچستان میں سرگرم ہے، اور ان گروہوں کو بھارت کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا، کینیڈا اور کئی ممالک بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا اعتراف کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں قتال کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، کسی فرد، گروہ یا تنظیم کو نہیں۔ موجودہ دہشتگرد گروہ فتنۃ الخوارج کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جو اسلامی تشخص کو داغدار کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو مکمل محفوظ اور ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی طاقت اسے نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتی۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے ایران کی پاکستان مکمل سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ بیان پاکستان کے قومی بیانیے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، اور خطے میں امن کے قیام کے لیے بھارت کی مکروہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی دہشتگردی کے اس نیٹ ورک کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/008/110725
—






