پاکستان

بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز فائرنگ شروع کی، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے چینی نیوز ایجنسی کو انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم کا کہنا تھا بھارت نے دو روز قبل صرف بدھ کو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال 25 ہزار گولیاں برسائیں، بھارت کا پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ بھی غلط ہے، کشیدگی کو سرحد پار سے آنے والے اشتعال انگیز بیانات مزید ہوا دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے دیہی علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کومبنگ آپریشن جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر 22 ہزار آپریشنز میں سینکڑوں ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ ہو رہی ہے جتنی زیادہ فائرنگ ہو گی صورتحال اتنی ہی کشیدہ ہو گی۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہم بھارت کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا جواب دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button